روایت برقرار، میٹرک، انٹرمیڈیٹ کا پرچہ وقت سے پہلے آؤٹ

لاہور بورڈ کے تحت میٹرک عملی امتحان اور انٹرمیڈیٹ تھیوری کا پرچہ وقت سے پہلے آؤٹ ہونے کی تصدیق، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے ناقص کارکردگی پر کنٹرولر ایگزمینیشن عرفان احمد کو ڈسپلیئر لیٹر جاری کردیا۔

لاہور بورڈ کے تحت میٹرک عملی امتحان اور انٹرمیڈیٹ تھیوری کا پرچہ وقت سے پہلے آؤٹ ہونے کا معاملہ، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پرچہ آوٹ ہونے کے معاملہ کی انکوائری مکمل کرلی۔انکوائری میں دو مضامین کے سوالیہ پرچے واٹس اپ ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے ناقص کارکردگی پر کنٹرولر ایگزمینیشن عرفان احمد کو ڈسپلیئر لیٹر جاری کردیا۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن کی مطابق کمیسٹری کا پرچہ دوبارہ لینے کے حوالے سے تاحال حتمی فیصلہ نہیں کیا جاسکا۔

کنٹرولر امتحانات عرفان احمد کا کہنا ہے کہ محکمہ ہائرایجوکیشن کی جانب سے کوئی ڈسپلیئر لیٹر جاری نہیں کیا گیا،مجھے ابھی تک کوئی ڈسپلیئر لیٹر موصول نہیں ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.