کراچی میں دو روزہ عالمی سندھی بولی کانفرنس کا آغاز

آرٹس کونسل کراچی میں دو روزہ عالمی سندھی بولی کانفرنس کا آغاز ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ تعلیم سردار شاہ نے سندھی زبان کی آن لائن لائبریری کا افتتاح کیا ہے جس میں سندھی اردو ا اورنگریزی زبان کی آن لائن کتابیں موجود ہوں گی۔

ذرائع کی رپورٹ کے مطابق اس دو روزہ کانفرنس کے دوران مختلف سیشنس منعقد کئے جائیں گے جس میں ڈاکٹر اسحاق سمیجو، مشل بوون، ڈاکٹر مارک کینیور،فہمیدہ حسین احمد، شاہ ذوالفقار کلہوڑو اور دیگر ادیب، دانشوراور لسانیات کے ماہرین خطاب کریں گےعلاوہ ازیں آج شام سندھی اردو مشاعرہ بھی ہوگا۔

اس کانفرنس میں سندھی لینگویج اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر اسحاق سمیجو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس کا بنیادی مقصد مادری زبانوں کوعالمی دن کے ساتھ منسلک کرنا ہے، مادری زبانوں کی جانب حکومتوں کی روش کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام مادری زبانوں کو پوری دنیا میں خطرات لاحق ہیں، پاکستان میں بھی پچیس زبانوں کو خطرات ہیں اورآنے والی ایک صدی میں ان خطرات کی زد میں آنے والی تمام زبانیں ختم ہوجائیں گی لہزا ہمیں تمام مادری زبانوں کا یکساں احترام کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری جڑیں انڈس اسکرپٹ میں ہیں اور سندھی زبان کو جو آج خطرات لاحق ہیں ہم اس پر بھی جائزہ لینا چاہتے ہیں.

انہوں نے اپنے خطاب میں یہ واضح کرتے ہوئےکہا کہ یہ تمام موضوعات پاکستان انڈس سولائیزیشن کے اندر موجود ہیں جواس کانفرنس کا حصہ ہے۔

انڈس اسکرپٹ کی شناخت کے لئے وفاقی حکومت کو فنڈز فراہم کرکے عالمی ماہرین سے اس کی تشریح کروانی چاہئے انڈس اسکرپٹ کو آج تک پڑھا نہیں جا سکا لہزا اس کو پڑھنا بہت ضروری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کانفرنس میں وزیرثقافت اور تعلیمِ سندھ سید سردارعلی شاہ بحیثیت مہمانِ خصوصی شریک ہوئے جبکہ ان کے علاوہ عالمی سندھی بولی کانفرنس میں ملکی وغیر ملکی مندبین نے بھی شرکت کری۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *