اسکول جانے کی عمر کے دو کروڑ بچے اب بھی اسکولوں سے باہر ہیں، مقررین

مقررین نے کہا ہے کہ برسوں کی کامیابیوں کے باوجود، اسکول جانے کی عمر کے دو کروڑ (32) فیصد بچے اب بھی اسکولوں سے باہر ہیں اسکول سے باہر بچوں کی آبادی کے اندر گروپوں کے لیے چیلنجز مختلف ہوتے ہیں – کچھ غیر رسمی خواندگی کے پروگراموں میں شرکت کر رہے ہیں اور کچھ اسکول جانے کی عمر کے کی حد (5-16 سال سے باہر ہونے کے قریب ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے قومی ورکشاپ سے کیا جس کا موضوع اسکول سے باہر بچوں کو مرکزی دھارے میں لانے کے راستے بنانا تھا۔ ورکشاپ کا اہتمام وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کی وزارت نے کیا تھا۔ ورکشاپ سے وسیم اجمل چوہدری، وفاقی ایڈیشنل سیکرٹری تعلم، عبدالرؤف بلوچ، سیکرٹری- ثانوی تعلیم محکمہ (بلوچستان)، سید نعمان علی شاہ، ایڈیشنل سیکرٹری- ثانوی تعلیم محکمہ (بلوچستان)، ڈاکٹر فوزیہ خان، ایڈیشنل سیکرٹری- محکمہ تعلیم و خواندگی (سندھ) ، اسفند یار خٹک، اسپیشل سیکرٹری، ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (خیبر پختونخوا)، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *