امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہم شہر کو ایک لیڈنگ آئی ٹی حب بنانا چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بنو قابل پروگرام تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، اس میں 1 لاکھ سے زائد رجسٹریشن ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بہت بڑے پیمانے پر باغ جناح طلبہ و طالبات نے حصہ لیا، جنوری میں ان بچوں کی تعلیم کا سلسلہ شروع ہوگا اور 6 ماہ بعد اس قابل ہوجائینگے کہ یہ بچے نوکریاں کرسکیں کیونکہ ہم شہر کو ایک لیڈنگ آئی ٹی حب بنانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک اسپیشل آفر پوری میڈیا کے بچوں کے لئے ہم لارہے ہیں جس میں میڈیا کے ورکرز کے بچوں کے لئے ٹیسٹ کا انتظام جماعت اسلامی بہت جلد کریگی۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد کی ایم کیو ایم پی پی پی اعلانات کرتے ہیں جبکہ سرکاری مدت کے بعد 90 سے 120 دن کے لئے ایڈمنسٹریٹر تعینات کئے جاسکتے ہیں لیکن انہوں نے ایک سیاسی ایڈمنسٹریٹر کا تقرر کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے اعلان کے بعد انہیں چھوڑ دینا چاہیئے، انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے مرتضیٰ وہاب کی برطرفی ہونی چاہیئے۔
انہوں نے بتایا کہ 14 سال میں 380 بسوں کے روٹس ختم ہوگئے ہیں، آبادی بڑھ رہی ھے اور کراچی والے چنگچیوں میں سفر کرتے ہیں،شہر میں 45 لاکھ کے قریب موٹر سائیکل ہیں اس کی وجہ مناسب ٹرانسپورٹ کا انتظام نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت بھی کراچی کے لئے کچھ نہیں کرتی، ریڈ لائن کا منصوبہ تکنیکی طور پر لوگوں کے مسائل کا منصوبہ ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ اس شہر میں ترقیاتی کام کے نام پر جو کچھ ہورھا ہے اسکا مقدمہ لڑینگے،یہ ڈینگی کا اسپرے نہیم کرسکتے سڑک نہیں کرسکتے ٹرانسپورٹ نہیں دے سکتے، ایسے لوگوں کے خلاف کراچی کے لوگوں کو اٹھنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ 15 جنوری کو انتخاب ہوگا اور اتنی بڑی تعداد میں نکلیں کہ ان کے آر اوز کو شکست دے دیں۔