میٹرک کے نتائج کا اعلان کب ہوگا؟فیصلہ ہوگیا

لاہور سمیت صوبہ بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کا میٹرک کا رزلٹ 31 اگست کو سنانے کا فیصلہ، نتائج کی حتمی تاریخ کا فیصلہ آئی بی سی سی کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

تفصیلات کےمطابق صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک کا رزلٹ 31 اگست کو جاری کرنے پر غورشروع کردیا۔ رواں سال میٹرک کے امتحان میں 2 لاکھ 70 ہزار امیدواروں نے شرکت کی۔رواں سال بچوں کو پوزیشنز نہیں ملیں گی،امیدواروں کو نمبرز کی بجائے گریڈز دیئے جائیں گے۔کسی بھی بچے کو امتحان میں فیل نہیں کیا جائے گا۔

امیدواروں کے رزلٹ کو لیٹر آن نہیں رکھا جائے گا۔تمام بچوں کے نتائج جاری کردیئے جائیں گے۔ طلباء گھر بیٹھے بھی نتائج معلوم کرسکیں گے۔بورڈ ذرائع کی مطابق نتائج کی حتمی تاریخ کا اعلان آئی بی سی سی کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.